Oct ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • بین گویر:فلسطینیوں، حتی ان کے بچوں پر بھی فائرنگ کرو

غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے غزہ کے یلو ریجن میں فلسطینی بچوں پر بھی فائرنگ کا حکم دے دیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام:  صیہونی حکومت کے ٹی وی نے آج رپورٹ دی ہے کہ بین گویر نے صیہونی کابینہ کی میٹنگ میں غزہ کے یلو ریجن میں صرف بڑیعمر کے فلسطینیوں تک فائرنگ کے محدود رہنے پر اعتراض کیا ہے ۔

 بین گویر نے کہا ہے کہ غزہ کے یلو ریجن میں صرف بڑی عمر کے فلسطینیوں تک ہی فائرنگ محدود کیوں ہے، ان فلسطینیی بچوں پربھی فائرنگ کیوں نہ کی جائے جو گدھے پر بیٹھ کر وہاں سے گزرتے ہیں؟

میٹنگ میں صیہونی وزير جنگ یسرائیل کاتز نے بھی کہا کہ " جو بھی اس ریجن کے نزدیک ہو اس کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس پر فائرنگ ہوسکتی ہے۔'

بہت سے لوگوں نے صیہونی وزير جنگ کے اس جملے کو بین گویر کی بات کی تائید سے تعبیر کیا ہے۔

ٹیگس