ایران؛ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے
سنیچر کو دارالحکومت تہران اور ایران کے بعض دیگر شہروں میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام نے مظاہرے کئے۔
حکومت ایران نے جمعے سے پیٹرول کی نئی کوٹہ بندی اور قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے حاصل ہونے والی رقم ، عوام کو نقد رقم کی شکل میں دی جانے والی سبسیڈی میں بڑھادی جائے گی۔
حکومت ایران کی نئی پالیسی کے تحت معینہ کوٹے کے اندر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت، ایرانی کرنسی میں ڈیڑھ ہزار تومان سے کم اور آزاد قیمت فی لیٹر تین ہزار تومان سے کم مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کے اس فیصلے کے خلاف دارالحکومت تہران کے بعض علاقوں اور ایران کے بعض دوسرے شہروں میں عوام نے مظاہرہ کیا ۔ عوام نے اپنے مظاہروں میں حکومت سے پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمت واپس لینے اور سابقہ قیمت میں عوام کو پیٹرول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔