Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ Asia/Tehran

 کل رات چند شرپسندوں نےنجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔

 اقتصادی صورتحال سے ناراض احتجاجیوں کے روپ میں چند شرپسندوں نے عراق کے شہر نجف اشرف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کیا اور اس کے بعض حصوں کو آگ لگا دی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل خانے کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز اور شرپسندوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

ایرانی قونصل خانے پر شرپسندوں نے حملہ ایسے میں کیا کہ یہاں پہلے سےکرفیو کا نفاذ تھا۔ اس سے قبل کربلا اور بصرہ میں بھی ایرانی قونصل خانوں پر شرپسندوں نے حملے کئے تھے۔

عراق میں بد امنی پھیلانے والوں کو جنوبی خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے سفارتخانوں سے مالی امداد دی جاتی ہے۔

تاہم اس ہنگامہ آرائی میں ایرانی قونصل خانے کے عملے کو کسی قسم کا نقصان  نہیں پہنچا۔

ٹیگس