Nov ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر زور

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیوں کے غیر مشروط انخلا پر زور دیا ہے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال کے بارے میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام برسوں کی بدامنی اور عد استحکام کے بعد حقیقی اور پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں کسی بھی فیصلے کا حق صرف اور صرف افغان عوام کو حاصل ہے لہذا دوسرے ملکوں کو اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے افغانستان میں بیرونی فوجیوں کی موجودگی سے پیدا ہونے والے مشکلات اور مسائل کا ذکر ہے ہوئے کہا کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو غیر مشروط طور پر افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا کوئی بھی عمل افغانیوں کے انتظام اور نگرانی میں بین الافغانی مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

ٹیگس