امریکی جیل سے ایرانی سائنسدان کی رہائی
Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۳ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جیل سے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کی خبر دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں اس بات سے بہت خوش ہوں کہ مسعود سلیمانی اور مسٹر وانگ جلد ہی اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائیں گے۔
جواد ظریف نے ان تمام لوگوں خاص طور سے سوئیزرلینڈ کی حکومت کی قدردانی کی جو لوگ اس کام میں کسی نہ کسی طرح شامل رہے ہیں۔
پروفیسر مسعود سلیمانی جو اسٹم سلیز سائنسداں ہیں ایک سال سے زیادہ عرصے سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں قید تھے۔ اطلاعات کے مطابق مسعود سلیمانی کو سنیچر کو سوئیذرلینڈ میں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔