Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا: عالمی جوہری ادارہ

عالمی جوہری ادارے نے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹررافائل گروسی نے روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعاد ہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

انہوں نے ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ امتیازی سلوک کا رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرنے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو انجام دینے پر، پُرعزم ہونے سمیت قانون کے پابند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایران جوہری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے  کے معائنہ کاروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کےڈائریکٹرنے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکیا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رہے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ٹیگس