غیر ملکی مداخلت کے بغیر عراقی عوام کے مطالبوں کے احترام پر تہران و بغداد کی تاکید
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
عراقی صدر اور ایرانی سفیر نے مشترکہ تعلقات کی مضبوطی اور غیر ملکی مداخلت کے بغیر عراقی عوام کے مطالبوں کے احترام پر تاکید کی۔
عراق کے صدربرہم صالح نے پیر کے روز عراق میں تعینات ایران کے سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا دونوں قوموں کے مفاد میں ہے۔
برہم صالح نے اغیار کی مداخلت کے بغیر قومی عزم کے احترام و استحکام کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئےعلاقائی اور عالمی سلامتی اور یکجہتی کے لئے عراق کی خودمختاری اور استحکام کی ضرورت پر تاکید کی۔
عراق کے صدر اور ایران کے سفیرنے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور استحکام پر بھی تاکید کی۔