ایران میں 5.8 شدت کازلزلہ
Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبوں خراسان رضوی اور خراسان جنوبی کے علاقوں تایباد اور مشهدریزه میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی آئے۔
زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔