Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی مفادات کے محافظ سوئٹزرلینڈ کےسفیر کی 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ طلبی

امریکی مفادات کے محافظ سوئٹزرلینڈ کےسفیر کو 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ایران کی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان سید عباس موسوی نے گزشتہ روز تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیرمارکوس لایٹنر کو جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران دوسری مرتبہ محکمہ خارجہ میں طلب کر کے امریکی پیغام پر ایران کے ردعمل سے انھیں آگاہ کیا گیا۔ گزشتہ روز موسوی نے اپنی ٹویئٹ میں امریکہ کے اس وحشیانہ اقدام کو ریاستی دہشتگردی کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس اقدام کے تمام سنگین نتا‏ئج کی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے.

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔

ٹیگس