جنرل سلیمانی کا جسد خاکی ایران کی سرزمین پر
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی ایران پہنچ گئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی اب سے تھوڑی دیر قبل ایران کے شہر اھواز کے بین الاقوامی ایر پورٹ پر پہنچ گئے۔ ایر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
آج بروز اتوار اھواز میں تشیع جنازے کے بعد مشہد مقدس میں تشییع کی جائے گی جبکہ پیرکی صبح تہران میں ان شہدا کے جنازوں کی تشییع ہوگی۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے کو منگل کے روز کرمان میں ان کے آبائی علاقہ منتقل کیا جائے گا جہاں تشییع کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔
اس سے قبل کل کاظمین ،بغداد،نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جس میں لاکھوں عراقیوں نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔