Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان خطے میں قیام امن کے لیے کام کر رہے ہیں، یوسف بن علوی

عمان نے خطے میں قیام امن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے منگل کو تہران میں جاری علاقائی ڈائیلاگ فورم کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن و امان کے قیام کے لئے کوشاں ہے اور عمان اس سلسلے میں تہران کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ 
انھوں نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے بہت اہم خدمات انجام دی ہیں اور ان کی شہادت نے سبھی کو متاثر کیا ہے۔ 
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ امریکی حکام نے مسلسل عمان سے رابطہ قائم کرکے کشید گی کم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ تہران علاقائی ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں عمان کے وزیر خارجہ کے علاوہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور روس، عراق، چین، یورپی یونین، پاکستان، ہندوستان ، قطر، کویت اور یمن کے نمائندے شریک ہیں۔

 

ٹیگس