2019 میں شہید جنرل سلیمانی کا پاکستانی قوم اور حکومت کو اہم پیغام / ویڈیو
پاکستانی قوم ایک باوقار مسلمان قوم ہے۔ پاکستانی قوم اور کچھ اہم شخصیات کے لئے میں یہ پیغام دینا چاہوں گا۔
( شہید کے خطاب سے اقتباس- 21 فروری 2019)
ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کے لئے ایران ( Strategic Depth) ) کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم نے پاکستانی سربراہان کو کئی مرتبہ باور کروایا ہے کہ ہماری نظر میں پاکستان اس خطے کا ایک بہت اہم اور موثر ملک ہے اور ہم نے بارہا یقین دہانی کروائی ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
لیکن آج میں پاکستانی حکومت سے ایک سوال اور پاکستانی قوم کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں۔
پاکستانی حکومت سے میرا سوال ہے: تم کس طرف جا رہے ہو؟
کیا آپ سعودی عرب کے پیسے پر پلنے والے ایک غیر ملکی گروہ کا خاتمہ نہیں کر سکتے ؟؟
پھر آپ یہ بھی چاہتے ہیں کی ایران کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کریں۔
کیا کوئی اس بات کا یقین کر سکتا ہے کہ پاکستانی آرمی 200-300 دہشتگردوں کا صفایا نہیں کر سکتی ؟؟
کیا اب تک آپ ان دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان نہیں اٹھا چکے جنہوں نے ہر سال سیکڑوں پاکستانیوں کو قتل کیا؟؟
حتی پاکستان کی ملٹری بیس کے اندر خود کش حملے ہوئے۔
کیا یہ کافی نہیں ہے؟؟
اور اب آپ نے ایک اور دہشت گرد گروہ کو پناہ دے رکھی ہے جو آپ کے قابل اعتماد پڑوسی ملک (ایران) کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
اب میں پاکستانی عوام سے مخاطب ہونا چاہوں گا کہ جن کے ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں ۔
پاکستان میں سعودی پیسہ اور تکفیری عناصر تباہ و بربادی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اسے روکنا پاکستانی عوام اور فوج کی ذمہ داری ہے۔
پاکستانی حکومت کو چند بلین ڈالر کے عوض اس سعودی قاتل کے ہاتھ نہیں بکنا چاہیے جس نے اکیسویں صدی میں اپنے ہی ایک شہری کو ایک آزاد ملک میں ٹکڑے ٹکڑے کیا اور لاش کو آگ لگا دی۔
ایسا کرنے کے بعد پاکستان کا کیا وقار باقی رہے گا؟؟
یقینی طور پر کسی کو بھی ایران کو آزمانا نہیں چاہیے۔ جس نے بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ہے وہ اب تک خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
ہم دھمکی دینے والے نہیں۔ ہم دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ آپ کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کے آپ کی سرزمین آپ کے پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے لگے۔ یہ بذات خود پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
جس نے بھی پاکستان کے لئے ایسا سوچا ہے اس کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔
بلاشبہ ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے جن کو پاکستان میں پائے جانے والے دہشت گردوں نے شہید کیا اور یقینا ہم ان دہشت گردوں کا صفایا صرف بارڈر پر نہیں بلکہ دنیا میں ہر جگہ پر کریں گے۔ ہمارے عوام کا خون بہانے کے بعد یہ بچ نہیں پائیں گے۔ ہم میں ہزاروں افراد اپنی جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں، جس کے عوض ہمارا وقار سلامت رہے۔
متعلق مضامین:
شہدائے بابل کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے ، سپاہ قدس کے کمانڈر کا خطاب - 21 فروری 2019
2- دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت انتباہ
3- ایران: سپاہ کے قدس بریگیڈ کے کماںڈر کا سخت انتباہ ( تفصیلی خبر)
4- جنرل سلیمانی: خبردار کرتا ہوں، ایران کو نہ آزماؤ !
5- انداز جہاں - دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سخت انتباہ