Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۳ Asia/Tehran

سردارمحاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شجاع بیٹی نے استعماری طاقتوں کو ایک بار پھر للکارتے ہوئے کہا کہ اپنے والد کے خون کے ساتھ میں میدان جنگ میں مقابل طلب کر رہی ہوں۔

انہوں نے کرمان کی نماز جمعے میں بڑی تعداد میں عوام سے خطاب میں کہا کہ خدا کی قسم آخری عمر تک ولایت کا دامن تھامے رہوں گی اور شیطان بزرگ امریکا سے جنگ کرتی رہوں گی۔

زینب سلیمانی نے عوام سے خطاب میں کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، عظیم مصیبت اور ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی سب سے اہم خصوصیت یہ تھی کہ وہ ولایت کے پیرو اور رہبر انقلاب اسلامی کے مطیع تھے۔ انہوں نے اپنے تمام جہاد ولایت کی راہ میں انجام دیے۔ وہ ہم سب کو یہ وصیت کرتے تھے کہ امام خمینی رح  اور رہبر انقلاب اسلامی حفظ اللہ  کے پیروکار رہنا اور آخری سانس تک رہبر انقلاب اسلامی کا دامن تھامے رکھنا ۔

زینب سلیمانی نے کہا  کہ دنیا میں میرے شہید والد کی وجہ سے جو لہر پیدا ہوئی وہ ان کی خدمات کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ دنیا کی سمجھ میں آ گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہر حال میں وہ دنیا کے لوگوں کو متحد کرنے اور ان کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

زینب سلیمانی کا کہنا تھا کہ امریکا نے میرے والد کو قتل کرکے سب سے بڑی بیوقوفی کا ارتکاب کیا ہے کیونکہ میرے والد کی شہادت سے نہ صرف یہ کہ ایران اور استقامتی محاذ کمزور نہيں ہوا بلکہ دنیا کے تمام حریت پسندوں اور نوجوانوں کو بیدار کر دیا اور لوگوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ کیا۔ میرے والد عطر کی ایک شیشی کی طرح تھے جن کی شہادت کی وجہ سے پوری دنیا میں خوشبو پھیل گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میں قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی آپ کے درمیان یہ کہہ رہی ہوں کہ کربلا کی تکرار ہوگئی ہے۔ علمدار محاذ استقامت، ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا تاکہ ولی امر کو کوئی نقصان نہ ہو۔ علمدار چلا گیا تاکہ ایران باقی رہے۔  

 

ٹیگس