وزیر خارجہ تعزیت کے لئے عمان پہنچے - ویڈیو
Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے عمان پہنچ گئے۔
سلطان قابوس ایک طویل علالت کے بعد جمعے کی رات اناسی برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔
سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ملک میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا۔
سلطان قابوس نے تیئیس جولائی انیس سو ستر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد ملک کی بادشاہت کا عہدہ سنبھالا۔
آخری چند برسوں میں عمان نے دنیا اور بالخصوص خطے میں اختلافات کو حل کرنے کے لئے بارہا ایک ثالث ملک کا کردار ادا کیا ہے۔