Jan ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • طیارہ سانحہ: ایران تمام قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا، صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت ایران طیارہ سانحے کے حوالے سے اپنی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کو فساد کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں رونما ہونے والے حالیہ ناگوار واقعات کی جڑیں امریکہ کے تخریبی اقدامات میں پیوست ہیں۔ 
صدرمملکت نے کہا کہ حکومت ایران طیارہ سانحے میں مرنے والوں اور خاص طور سے غیر ملکی شہریوں کے سلسلے میں خود کو ذمہ دار سمجھتی ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ سانحے کے تمام پہلؤوں کا جائزہ لیا جارہا اور اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائےگا۔
صدرحسن روحانی نے تہران میں شام کے وزیراعظم عماد خمیس سے ملاقات میں کہا کہ اس وقت دوسرے ممالک کے امور میں امریکی مداخلت آشکارا ہوچکی ہے اور وہ ہرگز علاقے کی قوموں کے مفادات کے بارے میں نہیں سوچتے تھے۔
اس ملاقات میں شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی شہادت دنیا کی تمام حریت پسند قوموں کے لئے بڑا المیہ اور غم تھی۔ عماد خمیس نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کا میزائلی حملہ ، علاقے اور دنیا بھر کی قوموں کے لئے ایک کھلا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوابی اقدام نے دشمنوں پر واضح کر دیا کہ اب سامراج کے لئے علاقے کا کوئی کونہ محفوظ نہیں۔ 

ٹیگس