Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۰ Asia/Tehran
  • تحریک حماس نے شہید جنرل قاسم سے وفاداری کا اعلان کیا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر کے ایک رکن نے تاکید کی ہے کہ تحریک حماس، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی جانب سے فلسطین اور اس کی امنگوں کی حمایت کی قدردانی کرتی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں شرکت، اس شخص سے وفاداری کا اعلان تھا جس نے فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت کی۔ انہوں نے تحریک حماس کی سایٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کا دورہ اس لئے کیا تھا تاکہ وہ کھل کر اس ملک کی حمایت کا اعلان کر سکیں جو ہمارا، ہماری قوم اور ہماری مزاحمت کا دوست اور حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید قدس قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک حماس، ہر اس کی وفادار ہے جو فلسطین کی حمایت کرے، یہ وفاداری دین کے بنیاد پر ہے۔

ٹیگس