Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران پناہ گزینوں سے متعلق تجربات دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے

ایران غیرملکی شہریوں اور پناہ گزینوں کی دیکھ بھال سے متعلق اپنے تجربات دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار مہدی محمودی نے یہ بات ایران میں اقوام متحدہ نمائندے برائے گزیناں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران چالیس برس پناہگزینوں اور تارکین وطن کو بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے اور ہم اپنے تجربات دوسرے ملکوں کو منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 
مہدی محمودی نے امید ظاہر کی کہ  نئے عیسوی سال کے دوران غیرملکی پناہ گزینوں اور شہریوں کے امور سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں اور ایران کے درمیان تعاون کی نئی اسٹریٹجی پر عملدرآمد شروع کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمجھتا ہے کہ پناہگزینوں اور تارکین وطن کی خدمات کے حوالے سے بہترین اور انسانی فیصلے کیے جائیں گے۔  
اس موقع پر ایران میں اقوام متحدہ کے نمائندے برائے امور پناہگزیناں ایوو فریسن  نے پناہ گزینوں کیلئے خدمات کی فراہمی پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ 
انہوں نے اس امید کا اظہارکیا کہ نئے عیسوی سال کے دوران، ایران، افغانستان اور پاکستان کے تعاون سے پناہ گزینوں کے شعبے میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کیلئے ایک نئے میکنزم کا بند و بست کیا جائے گا۔ 

ٹیگس