Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران میں برفباری، بیشتر شہر سفید پوش ہوگئے

ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پوری فضا سفید پوش دکھائی دے رہی ہے۔

تہران سمیت ملک کے متعدد شہروں میں برفباری اور سردی کی شدت میں اضافے کے بعد اسکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ 
تہران کے مہرآباد ایئر پورٹ پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث علی الصبح رواانہ ہونے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئیں جبکہ شمالی اور شمال  مغربی شہروں کے لیے جانے والی بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی اور شمال مغربی شہروں میں برفباری کا سلسلہ پیر کی شام تک جاری رہنے کی توقع ہے اور بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجہ نیچے گرنے کی توقع ہے۔
دارالحکومت تہران میں اس وقت درجہ حرارت صفر درجہ سینٹی گریڈ ہے اور اس میں مزید کمی کی پیشین گوئی کی جارہی ہے۔
ٹریفک پولیس کنٹرول روم کے سربراہ کے مطابق ملک کی تمام اہم موصلاتی شاہراہیں بدستور کھلی ہوئی ہیں اور متعلقہ اداروں کے اہلکار شاہراہوں کو کھلا رکھنے اور مسافروں کو لازمی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔

 

ٹیگس