Jan ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • پرامن جوہری پروگرام کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے: ایران

ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تنظیم کے سربراہ کے خلاف پابندیاں لگانا امریکی کمزوری کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے جمعرات کے روز امریکی پابندیوں کی فہرست میں علی اکبر صالحی کے نام کو شامل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی ایٹمی توانائی کے ادارے کے پرامن جوہری پروگرام کو ملک کی ضروریات کے مطابق بھر پور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کی بنا پر وہ ایران کے وعدوں کے نفاذ کے طریقہ کار پر اظہار خیال نہیں کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ایرانی جوہری ادارے اور اس کے سربراہ علی اکبر صالحی کے نام کو اپنی نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا۔

ٹیگس