Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ملک کو ماضی کی نسبت حزب اللہی نوجوانوں کی زیادہ ضرورت ہے: رہبرانقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن انقلاب اسلامی کی بنیاد پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طلباء کی اسلامی تنظیموں کی یونین کی تاسیس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام ارسال کیا ہے جسے یونیورسٹیوں میں ولی فقیہ کے نمائندہ ادارے کے سربراہ حجت الاسلام رستمی نے اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سلام کے بعد اپنے پیغام کے ایک حصہ میں فرمایا: آج ملک کو ہمیشہ کی نسبت مؤمن اور حزب اللہی نوجوانوں کی زیادہ ضرورت ہے اور جوانوں کو اسلامی اصولوں میں خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ دشمن مسلسل انقلاب کے مؤثر نکات کی شناخت کرنے کی کوشش میں مصروف ہے تاکہ اسے نقصان پہنچا سکے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں میں سے ایک مذہبی تعلیمی مرکز یعنی دینی مدارس اور حوزہ علمیہ ہے جسے دشمن نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

پیر کے روز ایران کے اعلی مذہبی تعلیمی مرکز کی اکیڈمک کونسل کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد، قوانین اسلامی پر مبنی جمہوری نظام کی تشکیل کرنا تھا۔

در ایں اثنا ایک اور پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو ماضی کی بہ نسبت اس وقت زیادہ جاں نثار نوجوانوں کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طلبا کی اسلامی تنظیموں کی یونین کی تاسیس کی 30ویں سالگرہ کے موقع یہ پیغام ارسال فرمایا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ اس وقت ملک کو پہلے سے زیادہ جاں نثرا اور مذہبی قوانین پر کاربند نوجوانوں کی زیادہ ضرورت ہے۔

 

ٹیگس