Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ادویات سے متعلق تمام بینکنگ معاملات پر پابندی لگائی ہے: ایران

ایران کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ خوراک اور ادویات سے متعلق تمام بینکنگ معاملات پر پابندی لگائی گئی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکہ کی جانب سے ادویات کے شعبے میں ایران پر پابندیاں عائد نہ ہونے کے بے بنیاد اور غلط دعووں پرکہا کہ امریکہ نے خوراک اور ادویات سے متعلق نام نہاد انسان دوستانہ چینل کے نفاذ سے یہ ثابت کردیا کہ اس کا یہ وعدہ، عالمی عدالت انصاف کی رائے کیخلاف اور جھوٹا ہے اس لئے کہ ایران پر خوراک و ادویات کی پابندیاں عائد ہیں جو کہ نہیں ہونا چاہئیے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مین تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر مار کوس لایتنرنے حالیہ دنوں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اعضا کی پیوندکاری سے متعلق 180 ہزار ادویات کے پیکجوں کو ایران بھیجیں گے اور یہ اقدام ایک اچھا پیغام اور خیر سگالی کی علامت ہے۔

ٹیگس