زہیر کمپوزیٹ انجن والے میزائل رعد فائیو ہنڈریڈ کی رونمائی
ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی موجودگی میں زہیر کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ہنڈریڈ میزائل اور سیٹ لائٹ کیریئرس کی رونمائی کی گئی ۔
سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ہنڈرڈ میزائل اور سیٹلائٹ کیریئرس میں استعمال ہونے والے نئی نسل کے پروپیلر کی رونمائی ہوئی۔
اتوار کو زہیر کمپوزیٹ انجن والے رعد فائیو ہنڈریڈ میزائل اور سلمان نامی خلائی کمپوزیٹ انجن کی پروڈکشن لائن کا بھی افتتاح ہوا ۔اس افتتاحی تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرو اسپیس فوررس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حاجی زادے بھی موجود تھے۔
رعد فائیو ہنڈریڈ میزائل میں استعمال ہونے والے پروپیلر نئی سیریز کے ہیں اور پروپیلر کا ڈھانچہ دھات کا نہیں ہے ۔ اس کے ڈھانچے میں کاربن فائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس میں سو بار دباؤ اور تین ہزار سینٹی گریڈ درجہ حرارت برداشت کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔
رعد فائیو ہنڈرڈ میزائل نئی سیریز کا میزائل ہے جس کا وزن ، فاتح ون ہنڈرڈ ٹین میزائل کی نسبت نصف ہے جبکہ اس کی رینج فاتح ون ہنڈرڈ ٹن سے دوسو کیلومیٹر زیادہ ہے۔