Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • یورپی یونین صرف باتیں کرتی ہے : ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی یونین گزشتہ ایک سال سے جوہری معاہدے پر عملی اقدامات کے بجائےصرف باتیں کر رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے تہران میں آسٹریا کے وزیر خارجہ الکزینڈر شالنبرگ سے ملاقات میں ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں یورپی ممالک کے موقف پر سخت تنقید کی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس ملاقات میں ایران کے لئے یورپ کے مالیاتی میکنزم اینسٹکس کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری سمجھوتے میں ابھی تک ایران کے اقتصادی مفادات کو پورا نہیں کیا گیا۔
یورپی ٹرائیکا یعنی جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ اس سمجھوتے میں ایران کے اقتصادی مفادات کو پورا کرتے ہوئے اس کا تحفظ کریں گے لیکن اب تک انھیں اس سلسلے میں عملی قدم اٹھانے میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔ 
ایٹمی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر امریکہ کے باہر نکلنے کے بعد یورپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں انسٹیکس کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب تک اس پر بھی عمل نہیں کر سکا ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے مغربی ایشیا کے علاقے میں داعش دہشتگرد گروہ کو شکست سے دوچار کرنے میں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ کاوشیں نہ ہوتی تو داعش پورے علاقے میں بحران پیدا کر دیتا۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور استقامتی محاذ نے داعش کا مقابلہ کیا لیکن امریکی صدر ٹرمپ صرف نعرے لگاتے رہے اور یہ سب جانتے ہیں کہ داعش کو کس نے جنم دیا۔ 

ٹیگس