Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، مسائل کے حل کے میکنزم سے متعلق نہیں

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا میں منعقد ہونے والے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ایک عام اجلاس ہے جو معاہدے کے مسائل کے حل کے میکنزم سے متعلق نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہےکہ بدھ 26 فروری کو ویانا میں جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کی عام نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں  سیاسی امور کے منیجرز اور ڈائریکٹرز اور نائب وزراء شریک ہوں گے۔

ایران نے8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے امریکہ کے یکطرفہ اور غیر قانونی انخلا کے بعد کوشش کی کہ  جوہری معاہدے  کے دوسرے فریق اس پر عمل در آمد کریں تاہم یورپی ممالک نے اب تک کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل در آمد نہیں کیا جس پر ایران نے 5 جنوری 2020 کو جوہرے معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں میں کمی لانے کے پانچویں قدم کا اعلان کیا۔

ٹیگس