Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ ، مختلف موضوعات پر گفتگو

روسی وزارت خارجہ نے روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بھی بات چیت کی خبر دی ہے۔

 سحرنیوز/ایران:   روسی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

روسی نیوز ایجنسی ریانووسٹی نے روسی وزارت خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے حل میں سہولت کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے-

اس بیان کے مطابق دونوں عہدیداروں نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی بنیادوں پر، پائیدار امن کے حصول کی اہمیت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کے قیام کے موجودہ فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

لاوروف اور عراقچی نے بدھ کو شروع ہونے والے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل ایران کے جوہری پروگرام پر بھی مفید تبادلہ خیال کیا۔

 

ٹیگس