Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں اسلامی ممالک کے کھیلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

سعودی عرب میں جاری اسلامی ممالک کے کھیلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھوں تمغوں کی جیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 سحرنیوز/کھیل: ایران کے پیرا شاٹ پُٹ ایتھلیٹ یاسین خسروی نے اسلامی یکجہتی کھیل آئی ایس جی کی کلاس فائیو سیون میں شرکت کر کے اپنے حریفوں کو شکست دی اور سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اُدھر تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ شب سونے کا ایک، چاندی کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ جیت لیا۔ ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے ہفتے کے روز بھی سونے کا ایک اور چاندی کے دو تمغے حاصل کئے تھے۔

اس سے قبل ایران کے ووشو ایتھلیٹس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار سونے اور ایک چاندی سمیت پانچ تمغے اپنے نام کئے تھے۔

 

ٹیگس