Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • روس نے کی ایران کے میزائلی پروگرام پر امریکی پابندی کی مخالفت

روس کی پارلیمنٹ دوما کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ نے ایران کے میزائلی پروگرام کی حمایت کرنے پر 4 ملکوں کے خلاف امریکی پابندی کوغیر قانونی قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی پارلیمنٹ دوما کے عالمی امور کے کمیشن کے سربراہ لئونیڈ سلوٹسکی Leonid Slutsky نے ایران مخالف امریکی پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ روس، چین، ترکی اور عراق کے  اداروں یا 13 حکام اور عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک نے ایران کے میزائلی پروگرام کی حمایت کی اور امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے منگل کے روز ایران کے میزائلی پروگرام کی حمایت کرنے پر روس، چین، ترکی اورعراق پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا نے مئی 2018 میں جوہری معاہدے سے غیر قانونی طور پر نکلنے کے بعد تہران پر دباو بڑھانے کے مقصد سے ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کیں۔

ٹیگس