Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • کورونا کی شکست، عالمی تعاون کی متقاضی: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کا مطالبہ کیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد طریف نے جمعے کی صبح اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران، کورونا کو شکست دینے کے لئے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے اور اس وائرس کو شکست دینے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون ضروری ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام ٹرانزٹ پوائنٹس پر جاری اسکریننگ کے عمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یا ہم سب کامیاب ہوں گے یا پھر سب کو شکست ہوگی۔

کورونا وائرس دسمبر دوہزار انیس میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا تھا اور اس وقت چین کے تیس صوبوں سمیت امریکہ، برطانیہ، اسٹریلیا، تھائیلینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، کینڈا، فرانس، اٹلی، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے چھیاسی سے زائد ممالک میں سرایت کر چکا ہے۔ 

ٹیگس