Mar ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • موریتانیا نے کیا کورونا وائرس سے مقابلہ کے لئے ایران سے یکجہتی کا اظہار

ایران اور موریتانیا کے وزرائے خارجہ نے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام اور ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف اور اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کل رات ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر بات چیت کی۔

اس موقع پر موریتانیا کے وزیر خارجہ نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی حکومت اور عوام کی کوششوں کی حمایت کی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جواد ظریف نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایرانی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ  ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 41495 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 2757 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 13911 متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس