Apr ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے دھوکے اور فریب میں کوئی بھی نہیں آئے گا

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے الزامات کے رد عمل میں کہا ہے کہ کوئی بھی امریکہ کے جھوٹ، فریب اور دھوکے میں نہیں آئے گا۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک ایسی صورتحال میں جب پوری دنیا کوویڈ-19 سے مقابلہ کر رہی ہے تو امریکہ اقتصادی دہشتگردی سے پیچھے نہیں ہٹا ہے اورامریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو ایرانی سفارتکاروں کے خلاف جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں۔

مجید تخت روانچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے خلاف امریکی الزامات کی کوئی حد نہیں ہے اس لئے کوئی بھی امریکہ کے جھوٹ،فریب اور دھوکے میں نہیں آئے گا۔

یہ بات قال ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی سفارتکاوں پر جھوٹے الزام لگاتے ہوئے ان کو ترکی میں دہشتگردانہ اقدامات میں ملوث قرار دے دیا ہے۔

ٹیگس