Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • کورونا کے خلاف مہم میں ایران کی دو اور کامیابیاں

ایرانی ماہرین نے کورونا وائرس کے مریضوں کو مصنوعی طریقے سے سانس فراہم کرنے والی مشین تیار کر لی ہے۔

سانس فراہم کرنے والی اس مشین کی تیاری میں تہران یونیورسٹی اور پولیمر اینڈ پیٹروکیمیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے۔ مشین تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس مشین کے تیاری کے آسان اور سادہ طریقہ کار کو اوپن سورس کے طور پر پیش کریں گے تاکہ کوئی بھی مہارت رکھنے والا شخص اسے آسانی کے ساتھ بنا کر اپنے علاقے میں موجود مریضوں کے لیے استعمال کر سکے۔
ادھر ایک اور پیشرفت میں تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے تیار کردہ پلس آکسی میٹر سسٹم کی رونمائی کی گئی ہے۔
پی او میڈ- نائنٹی کے تجارتی نام کے ساتھ تیار کیا جانے والا یہ سسٹم انگلی کے ذریعے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی مدد سے دل کی دھڑکن اور خون میں آکسیجن کی مقدار کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو مریض کی عمومی صورتحال کا مختصر جائزہ بھی فراہم کرتا ہے۔ 
اس سسٹم کا استعمال قرنطینہ اور سوشل ڈسٹینسنگ منصوبے کے دوران کورونا کی تشخیص اور اسکریننگ کی غرض سے استعمال ہونے والے عام تھرمل ڈی ٹیکٹر سے زیادہ موثر واقع ہوگا۔ 
توقع ہے یہ دونوں آلات امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے دور میں ایران کے میڈیکل سیکٹر کی ضروریات کافی حدتک پوری کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

ٹیگس