Apr ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی مختلف مسائل پر گفتگو

ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں دنیا اور علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بننے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اورہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے آج پیر کے روز ٹیلی فونی گفتگو کے دوران، مختلف مسائل من جملہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال ، دنیا اور علاقے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے طریقوں اور ایران مخالف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح آج اپنے روسی، قطری اور ترک ہم منصبوں کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو کےدوران، افغانستان کے سیاسی بحران اورکورونا وائرس کا مشترکہ مقابلہ کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کی رات  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں افغانستان کے مختلف سیاسی دھڑوں او گروہوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت سمیت افغانستان میں قیام امن اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ سے متعلق ایران کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور محمد اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ اور حنیف اتمر کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو کی تفصیلات سے انھیں آگاہ کیا۔

ٹیگس