ایران میں فوج کا قومی دن، فوجی جوانوں کی خدمت پریڈ
Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
ایران بھر میں آج یوم مسلح افواج کے موقع پر فوجی جوان پریڈ کر رہے ہیں تاہم اس بار کورونا کی وجہ سے ہونے والی مخصوص پریڈ کو خدمت پریڈ کا نام دیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شاندار خدمت پریڈ آج بروز جمعہ دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ایران میں کورونا کا مقابلہ کرنے، فیلڈ ہسپتالوں کے قیام اور فوجی جوانوں کی جانب سے کورونا کے موقع پرعوام کی خدمت کرنے کے ماڈلز کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) نے 29 فروردین مطابق تسرہ اپریل کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ہر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ہوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے فوجی پریڈ کو خدمت پریڈ اور پاسبان وطن و صحت کا نام دیا گیا ہے۔