Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۷ Asia/Tehran
  • روس کا دعوی، اسرائیل کے میزائل سے ہی اسے نشانہ بنائے گا ایران

ایک روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے اس میزائل کی کاپی کر لی ہے جو اس نے شام میں مار گرایا تھا۔

روس کی ہوا بازی سے متعلق ایک چینل نے یہ دعوی کیا ہے۔ اس نیوز چینل نے ایران کے نئے اینٹی ٹینک میزائل کے تجربے کے ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے یہ کہا ہے۔

روسی ہوا بازی کے چینل کے مطابق ایران کا نیا میزائل اسرائیل کے ان میزائلوں جیسا لگتا ہے جو شام پر حملے کے وقت روس کے الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے سرنگوں کر دیا گیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سرنگوں ہونے والے میزائل کو ایران کی خفیہ ایجنسی شام کے نکال لے گئی اور اس پر تحقیقات کی گئی اور پھر اس کی کاپی بنا لی گئی۔

اس نیوز چینل نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیل کی اسپائیک میزائل کی ایرانی کاپی، ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

اس چینل نے ایک ماہر کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران، مستقبل قریب میں تل ابیب کے خلاف اسی کے میزائل کو استعمال کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام نے بارہا کہا ہے کہ ان کا میزائل پروگرام دفاعی ہے لیکن ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

ٹیگس