Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کا اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام پیغام، ماہ مہمانی خدا کی مبارک باد

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام اپنے الگ الگ پیغام میں ماہ مہمانی خدا رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رمضان المبارک کے اپنے تہنیتی پیغام میں ماہ مبارک رمضان، قرآن مجید اور رحمت و مغفرت الہی کے نزول کے مہینے کے آنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس بابرکت مہینے میں الہی خیر و برکت کے حصول کے ساتھ ساتھ اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔  

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکوں کے درمیان مشترکہ کوششوں اور تجربوں کے تبادلے سے کورونا وائرس کی روک تھام کا عمل تیز ہوگا اور پوری دنیا اس خطرناک وائرس کے اثرات میں کمی کا مشاہدہ کرے گی۔

صدر روحانی نے اپنے پیغام کے آخر میں اللہ تبارک و تعالی سے اسلامی ممالک کے سربراہوں کی عبادت اور اطاعت کی قبولیت اور اسلامی ممالک کی سربلندی اور سعادت کی آرزو کی۔

واضح رہے کہ پاکستان، ہندوستان اور عراق سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہفتے 25 اپریل کو یکم رمضان المبارک ہے تاہم سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور شام میں آج بروز جمعہ یکم رمضان المبارک تھی ۔

ٹیگس