Apr ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • ماہ مبارک رمضان تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک عبادت اور غور و فکر کا مہینہ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں ماہ مبارک رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی یہ مبارک مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے امن و خوشحالی کا مہینہ ثابت ہو۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اس سال ماہ مبارک رمضان نے کورونا وائرس کے  پیش نظر یہ ثابت کردیا ہے کہ دنیا کے تمام لوگ من جملہ مسلمانوں کو اس نکتے پر توجہ کرنی چاہئیے کہ انسان و انسانیت کا سفرمشترک ہے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس پُرفضیلت مہینے کی بدولت اور اس بابرکت مہینے میں روحانیت حاصل کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج بروز ہفتہ 25 اپریل کو ایران میں پہلا روزہ اور یکم ماہ رمضان المبارک ہے۔ 

پاکستان، ہندوستان اور عراق میں بھی آج  ماہ مبارک رمضان کی پہلی تاریخ ہے۔

ٹیگس