Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی خریداری کے لئے 40 ممالک کی درخواست

ایران میں اینٹی کورونا نیشنل ہیڈکوارٹر میں سائنسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کے چالیس ملکوں نے ایران کی نالج بیس کمپنی کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹ کٹس کی خریداری کی درخواست کی ہے۔

ایران میں اینٹی کورونا نیشنل ہیڈ کواٹر میں سائنسی کمیٹی کے  سیکریٹری مصطفی قانعی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ کورونا  ٹیسٹ   کٹس ایران میں  دو قسم کی تیار کی جا رہی ہیں جن میں سے ایک مولی کیولر ہے جس کی ایران میں زیادہ ضرورت ہے۔ اس لئے اس کو برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔  جبکہ دوسری کٹ  ال آیزا ہے جو ملک کی ضروریات سے زیادہ مقدار میں تیار کی جا رہی ہے اور اس کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ال آیزا کٹ، ملک میں یومیہ دس لاکھ سے زائد تیار کئے جانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے جبکہ ملک میں اس قسم کی دس لاکھ کٹس کی ضرورت ہے اور باقی کٹس برآمد کی جاسکتی ہیں۔ مصطفی قانعی نے کہا کہ ایران کی نالج بیس کمپنی کا نام عالمی سطح پر کورونا ٹیسٹ کٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ال آیزا کٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کے لحاظ  سے بہت پیچیدہ کام نہیں ہے اور آئندہ ایک سال کے اندر اندر اس ٹکنالوجی کے حامل دیگر ملکوں میں بھی اسے تیار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کورونا کے پھیلاؤ کے دومہینے کے اندر اندر تیز رفتاری کے ساتھ اس کٹ کی پروڈکشن اور عالمی معیاری ادارے سے اس کی تائید حاصل کر لینا ایرانی نالج بیس کمپنی کا ہی امتیاز ہے۔  

ٹیگس