پابندیوں کے باوجود، ایران کورونا پر قابو پا لے گا
ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تاہم ایرانی حکومت اور طبی عملے نے اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سنیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور طبی ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
نائب ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپی ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی بڑی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اس بحران کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا خیال تھا کہ پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کے بحران میں ایران کو شکست کا سامنا ہوگا لیکن اللہ تعالی کی مدد، طبی ٹیموں کی کوششوں اور ایرانی عوام کے تعاون سے ہم اس وبا پر مکمل قابو پا لیں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونا میں 93 ہزار657 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے 73 ہزار791افراد صحت یاب ہوئے اور 5 ہزار957 افراد جاں بحق ہوئے۔