پاکستانی ہم منصب کی صحتیابی کے لئے ایرانی اسپیکر کی دعا
May ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔
ایران کے پارلیمنٹ اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد قیصر کے نام خط میں کہا ہے کہ ہمیں آپ کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر گہری تشویش ہے۔ علی لاریجانی نے اپنے خط میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پاکستانی ہم منصب کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کرونا وائرس سے ہونے والی اموات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو تعزیب بھی پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس میں مبتلا اپنے پاکستانی بھائیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اس پیغام میں ایرانی اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالٰی کی مدد سے امت اسلامیہ اور پوری دنیا جلد سے جلد اس بیماری سے نجات حاصل کر لے گی۔
قابل ذکر ہے کہ خود ڈاکٹر علی لاریجانی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے جو اب مکمل طور پر صحتیاب ہو کر اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔