روایات نبوی میں وارد ہوا ہے کہ آپ (ص) فرماتے ہیں: اپنے گھروں کو تلاوت قرآن کے ذریعے نورانی بناؤ۔ اسی طرح ایک دوسری حدیث شریف میں فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام کا ارشاد ہے کہ ہر شئ کی ایک بہار ہوتی ہے اور قرآن کریم کی بہار ماہ رمضان ہے۔