پیشرفتہ ٹیسٹ کی چالیس ہزار کٹس جرمنی اور ترکی بھیجی ہیں: ظریف
May ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تہران نے ایران کی بنی ہوئي چالیس ہزار پیشرفتہ ٹیسٹ کٹس جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک کو ارسال کی ہیں۔
محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس سے مقابلے میں عالمی یکجہتی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان کے پارسی (وہ زرتشتی جن کے آبا و اجداد برسوں قبل ایران سے ہندوستان ہجرت کرگئے تھے) ایران کے پیار میں وفادار رہے ہیں۔ ہم ان کی جانب سے کووڈ-19 کے مقابلے کے لیے بھیجی گئي کھیپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ظریف نے آگے لکھا ہے کہ ہم نے بھی ایران کی بنی ہوئي چالیس ہزار پیشرفتہ ٹیسٹ کٹس جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک کو بھیجی ہیں۔ کچھ دن قبل ایرانی حکام نے بتایا تھا کہ جرمنی کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی کٹس کی ایک کھیپ بھیجی گئي ہے۔ یہ ٹیسٹ کٹس ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی نے تیار کی ہیں۔