ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے گفتگو
May ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں جوہری معاہدے، کورونا وائرس سے نمٹنے اور علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
محمد جواد ظریف نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ منجملہ چین، برطانیہ، روس، سویڈن، متحدہ عرب امارات اور اسی طرح متعدد عالمی اداروں کے ڈائریکٹروں اور سربراہوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اور دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو اور اس وائرس سے مقابلہ کرنے کا جائزہ لیا اور ایران کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔