May ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایرانی ماہرین نے ڈاکٹر مریض رابطہ کا جامع نظام تیار کر لیا

ایران کی امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ڈاکٹر اور مریض کے درمیان رابطے کا جامع نظام تیار کرلیا ہے۔

اس نظام کے تحت مریض کی صحت یابی اور اسپتال سے رخصت کیے جانے بعد بھی ڈاکٹر مریض سے رابطے میں رہے گا اور اسے ضروری ہدایات اور مشورے فراہم کرتا رہے گا۔ یہ سسٹم ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی اور نالج بیس کمپنی بہزی کے ماہرین نے باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے۔

اس سسٹم میں علاج کے مختلف مراحل کے دوران ڈاکٹروں کی ایڈوائس اور مریضوں کی صورتحال کے بارے میں بھرپور ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم مریض کے اسپتال سے رخصت ہونے کے بعد اس کے لائف اسٹائل کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے مطابق ضروری تربیت، بہتری میں مددگار مشورے اور اہم نکات فراہم کرتا ہے۔

بہزی کمپنی کی مینجینگ ڈائریکٹر بہار مازندرانی کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ڈاکٹر اور مریض دونوں کے لیے معالجاتی عمل میں آسانیاں اور علاج کو مؤثر اور آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ڈاکٹر اپنے پینل کی مدد سے مریض کی صورتحال پر نظر رکھ سکے گا جبکہ مریض اس ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے اپنی بیماری کے حوالے سے ضروری مشورے دریافت کرنے کے قابل ہوگا۔

اس سسٹم کے ذریعے کوئی بھی مریض اپنے ڈاکٹر سے سوالات اور ان کے جوابات بھی حاصل کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایران، امریکہ اور شام سے تعلق رکھنے والے مریض اس سسٹم سے استفادہ کرچکے ہیں جن میں اکسٹھ فی خواتین اور انتالیس فی صد مرد ہیں۔

ٹیگس