May ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • حتمی فتح مجاہدین اور صابرین کو ہو گی: حسن روحانی

صدر مملکت نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم القدس اسلامی اقدار کے دفاع میں مسلمانوں کی مزاحمت، اتحاد اور ہمدردی کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے یوم القدس کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے ۔

ماہ رمضان کے آخری جمعے کو فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کی تقریب کا انعقاد ایک اچھی روایت ہے جسے یوم القدس کہا جاتا ہے جو اسلامی نظریات کے دفاع میں مسلمانوں کی مزاحمت، اتحاد اور ہمدردی کا ایک مظہر ہے۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ اگرچہ اس سال عالمی یوم القدس کے موقع پر موجودہ صورتحال اور صحت کے پروٹوکول کی پابندی اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت کی وجہ سے یوم القدس کی تقریب کا وسیع پیمانے پرانعقاد ممکن نہیں ہے تاہم لی دنیا بھر کے عوام مسلمانوں کے قبلہ اول کو غصب کرنے والوں کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے اور بلاشبہ حتمی فتح مجاہدین اور صابرین کے لیے ہے۔

ٹیگس