رہبر انقلاب اسلامی نے قیدیوں کو دی عیدی، سزائیں معاف اور کم ہوئیں
May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۰ Asia/Tehran
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید الفطر کی مناسبت پر 3721 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے پر موافقت کر دی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے عیدالفطر کی مناسبت پر ایک خط لکھ کر 3721 قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے کی درخواست کی تھی جس کی رہبر انقلاب اسلامی نے موافقت کر دی۔
رہبر انقلاب اسلامی اسلامی مناسبتوں پر قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے یا کم کرنے کی درخواست کی موافقت کرتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران میں آج ماہ شوال کا چاند نظر آ گیا لہذا ایران سمیت متعدد ممالک میں کل بروز اتوار عید الفطر ہے۔