Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • یورپ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی مذمت کرے: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل اور امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کی کھل کر مذمت کرے۔

فن لینڈ کے صدر سالی نی نستے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر ایران کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی سلامتی کونسل کی قرارداد اور تمام بین الااقوامی ضابطوں کے منافی تھی۔

ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ امریکہ نے کسی بھی مرحلے میں نیک نیتی کا ثبوت نہیں دیا یہاں تک کہ  کورونا کے پھیلاؤ کے زمانے بھی تہران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وہ آٹھ کروڑ سے زائد ایرانیوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے۔

ایران کے صدر نے یورپ کے قائم کردہ مالیاتی سسٹم انسٹیکس اور سوئس چینل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں چینل بھی اب تک غیر موثر واقع ہوئے ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ مذکورہ  دونوں مالیاتی چینلوں کو فعال بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔

سوئیزرلینڈ کے صدر سالی نی نستے نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی سمجھوتہ ہے اور اسے باقی رکھنے اور تمام فریقوں کی جانب سے اس کی پاسداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئیزرلینڈ ایران کے لیے قائم کیے جانے والے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس میں شامل ہونے کے لیے آمادہ ہے۔

ٹیگس