اگر یورپ امریکا کی سفاکیت کے مقابلے میں خاموش رہتا ہے تو پھر ہمیشہ کے لیے منہ بند کر لے: ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک، امریکا کی سفاکیت کے مقابلے میں خاموشی اختیار کرتا ہے تو پھر انھیں ہمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔
محمد جواد ظریف نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے کہ اگر یورپ بدستور، امریکی عوام اور میڈیا کے خلاف امریکا کی سفاکیت و حیوانیت کے مقابلے میں بدستور خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ فوجی طاقت کے بل پر سرکوبی کی دھمکی دئے جانے کے بعد امریکا کے شہروں میں مظاہرین اور میڈیا کے خلاف سفاکیت کے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ، جو غیر مغربی معاشروں کے سلسلے میں بڑی تیزی سے فیصلہ کرتا ہے، اس بار گونگوں کی طرح خاموش تماشائي بنا ہوا ہے۔ ظریف نے کہا ہے کہ اگر یورپ اب بھی اپنا منہ بند رکھتا ہے تو پھر اسے ہمیشہ کے لیے اپنا منہ بند کر لینا چاہیے۔