Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایشیا کی برتر یونیورسٹیوں میں ایران کی یونیورسٹیاں

ایشیا ٹائمز گریڈ مرکز نے دو ہزار بیس میں ایشیا کی برتر یونیورسٹیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پانچ یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

عالم اسلام کے سائنسی دستاویزی مرکز کے سرپرست محمد جواد دہقانی کے مطابق بابل کی نوشیروانی صنعتی یونیورسٹی، شریف صنعتی یونیورسٹی، امیر کبیر صنعتی یونیورسٹی، ایران سائنس و انڈسٹری یونیورسٹی، اور یاسوج یونیورسٹی، ایران کی ایسی پانچ یونیورسٹیاں ہیں جو ایشیا کی سو برتر یونیورسٹیوں میں شامل ہیں۔

ایشیا ٹائمز گریڈ مرکز کی فہرست میں ایشیا کے ستائیس اسلامی ملکوں میں سے سولہ کی یونیورسٹیوں کے نام موجود ہیں۔ گذشتہ برس کی مانند یونیورسٹیوں کی تعداد کے لحاظ سے چالیس یونیورسٹیوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے نمبر پر ہے جبکہ چونتیس یونیورسٹیوں کے ساتھ ترکی دوسرے اور چودہ یونیورسٹیوں کے ساتھ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔

ٹیگس