Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ بدترین دور سے گزر رہا ہے: صدر روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر حکومت کے تشدد اور مظالم کی مذمت کی ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو کئی بجلی پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی رونمائی امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کا بھرپور جواب ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک ایران میں مزید اٹھارہ بجلی یونٹوں کی رونمائی کی جائے گی۔
صدر ایران نے امریکہ میں جاری مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کے مظاہروں سے ثابت ہوتا ہے کہ اس ملک کو اپنی تاریخ کے بدترین دور کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے مظاہرین پر امریکی حکومت کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی نسل پرستی اس ملک کے سیاہ فاموں پر بدترین ظلم ہے۔
واضح رہے کہ صدر روحانی نے جمعرات کو مغربی آذربائیجان اور بوشہر میں بجلی کے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

 

ٹیگس