Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • شام کے خلاف امریکہ و یورپ کی پابندیاں خلاف انسانیت ہیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیاں بڑھائے جانے کی مذمت کی ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے شام کے خلاف امریکہ اور یورپی یونین کی پابندیاں بڑھائے جانے کو ایک غیر قانونی اور انسانیت سوز اقدام قرار دیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔
 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پابندیوں کے منفی نتائج اور نقصانات کا براہ راست اثر شام کے عام شہریوں پر پڑے گا۔ 
انہوں نے  کہا کہ پابندیاں ایک غیر انسانی حربہ ہیں جن سے انسانی حقوق کو سنگین خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شامی حکومت اور عوام کی حمایت کے ساتھ ساتھ اس ملک پر عائد تمام انسانیت سوز پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ وہ  ملک اپنے عوام کی بنیادی ضروریات پورا کر سکے اور مغرب کے حمایب یافتہ دہشتگردوں کے حملے سے اس ملک کے تباہ ہوجانے والے بنیادی ڈھانچے کی عالمی برادری کی مدد سے تعمیر نو کر سکے۔ 
 

ٹیگس